• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانامہ کینال سے امریکی سرکاری جہازوں کیلئے مفت گزرگاہ کا دعویٰ مسترد

پانامہ سٹی (اے ایف پی) پانامہ کینال سے امریکی سرکاری جہازوں کیلئے مفت گزرگاہ کا دعویٰ مسترد، صدر پانامہ کا کہنا ہے کہ امریکی دعویٰ ناقابل برداشت، جھوٹ اور فریب پر مبنی دوطرفہ تعلقات کو مسترد کردتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ نے امریکہ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ اس نے چین کے ایک اہم منصوبے کو چھوڑنے کے لیے امریکی دباؤ کے سامنے جھکتے ہوئے پانامہ کینال سے سرکاری جہازوں کے لئے مفت گزرگاہ حاصل کر لی ہے۔ پانامہ کے صدر جوز راؤل مولینو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کے آبی گزرگاہ سے متعلق دعوے کو ’’ناقابلِ برداشت، بالکل اور سراسر ناقابلِ برداشت‘‘ قرار دیا اور مزید کہا کہ وہ ’’جھوٹ اور فریب پر مبنی دوطرفہ تعلقات‘‘ کو مسترد کرتے ہیں۔