• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین میں 300 ملین ڈالر کے معاہدے، صدر مملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات

بیجنگ(ایجنسیاں)پاکستان اور چین کے درمیان توانائی‘ کوئلے اور سیمنٹ کے 300 ملین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہو گئےجبکہ دونوں ممالک نے انسداد دہشت گردی‘دفاع‘زراعت‘آئی ٹی سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے اور اس امر کا اعادہ کیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مجروح کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ادھرصدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی کیانگ سے جمعرات کو عظیم عوامی ہال میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان وقت کی ہر آزمائش میں پورا اترنے والی گہری اور پائیدار شراکت داری پر زور دیاگیا ۔صدر مملکت نے علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میںسی پیک کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کے لئے چین کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ فریقین نے مشترکہ پیشرفت اور مشترکہ خوشحالی کو مزید آگے بڑھانے کے لئے قابل تجدید توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔

اہم خبریں سے مزید