بلوچستان میں اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر کل یومِ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے حکومتِ بلوچستان کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بلوچستان حکومت اور عوام کی جانب سے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کے جنازے کے موقع پر کل صوبے بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔