انسانوں کی سمندر کے نیچے گھروں میں رہائش ممکن بنانے کی جانب جدوجہد بڑھنے لگی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک کمپنی برطانیہ میں زیرِ سمندر بیس تعمیر کر رہی ہے جہاں انسانوں کو سطح سمندر سے 200 میٹر نیچے رہائش گاہوں میں رکھا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیپ (DEEP) نامی یہ کمپنی برطانیہ کے علاقے گلوسٹر شائر میں قائم ہے جس نے سمندر کے اندر ایک بیس بنانے کا منصوبہ بنایا ہے جہاں انسان طویل وقت تک رہ اور کام کر سکیں گے۔
اس بیس کا منصوبہ 2027ء سے پہلے مکمل ہونے کا امکان ہے جس کی مالیت 1 کروڑ پاؤنڈ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
بیس پر 6 یا اس سے زیادہ لوگوں کے رہنے کی امید اور اندازہ لگایا گیا ہے اور اس حوالے سے کام جاری ہے جبکہ ڈیزائن اور دیگر معاملات کی منظوری بھی لی جا چکی ہے۔