جہلم میں ٹلہ چوگیاں کے مقام سے ہاتھی کا جبڑا دریافت ہوا ہے۔
آرکیولوجی ڈپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی کے مطابق ہاتھی کا جبڑا صدیوں پرانا ہے۔
پروفیسر عابد دمھیال نے کہا ہے کہ 2 سال قبل اسی مقام سے ہاتھی کا دانت بھی ملا تھا۔ اس مقام سے دریائی گھوڑا، گینڈا، بائی سن اور زرافہ کے دانت بھی دریافت ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹل جوگیاں میں پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیز کی ٹیمیں ریسرچ کا کام کر رہی ہیں۔