ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم نے مصطفیٰ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں مقدس حیدر نے کہا کہ گرفتار ملزم ارمغان نے دوران تفتیش مصطفیٰ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ارمغان کا کہنا ہے کہ اس نے مغوی مصطفیٰ کو 3 روز قبل قتل کیا اور لاش ملیر میں پھینکی ہے۔
ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے کہا کہ مصطفیٰ کی لاش اب تک نہیں ملی، مغوی کی گاڑی اور موبائل فون برآمد کرلی گئی ہے۔