• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 6 جنوری کو اغوا ہونے والے مصطفیٰ کے والدین کا اظہار بے بسی

کراچی کلفٹن کے علاقے درخشاں سے 6 جنوری کو اغوا ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کے والدین نے بے بسی کا اظہار کردیا۔

مصطفیٰ کے والد عامر شجاع اور والدہ نے میڈیا سے گفتگو کی، ان کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ 6 جنوری کو گھر سے گاڑی لے کر نکلا تھا۔

والدہ نے کہا کہ مصطفیٰ کے دوست ارمغان سے 4 روز بعد یعنی 10 جنوری کو میں نے رابطہ کیا، بیٹے کے دوست کی باتوں سے مجھے اس پر شک ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے کے دوست سے بات کرنے کے بعد غیر ملکی نمبر سے تاوان کی کال آئی۔

اہل خانہ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے خود سی ڈی آر، لوکیشن، وائس نوٹ، چیٹ سب پولیس کو فراہم کیا، تمام شواہد دینے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

والد عامر شجاع نے کہا کہ ڈی آئی جی، ایس ایس پی، تفتیشی ٹیم سب سے ملاقات کی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے بھی ملاقات کی اور واقعے کی تفصیل بتائی۔

قومی خبریں سے مزید