لالی ووڈ و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل، ہر جانب چھا جانے والی ڈمپل بیوٹی ہانیہ عامر 28 سال کی ہو گئی ہیں۔
معصوم شکل اور چلبلی طبیعت کی مالک ہانیہ عامر آج اپنی 28ویں سالگرہ منا رہی ہیں، اداکارہ اپنی سالگرہ کے دن سے قبل ہی گزشتہ دنوں متعدد کیکس کاٹ چکی ہیں۔
ہانیہ عامر نے تاحال آج کے دن اپنی سالگرہ کا کیک کاٹنے سے متعلق تو کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی ہے مگر ان کی انسٹاگرام اسٹوریز دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کو ناصرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک سے بھی جنم دن کی مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔
اداکارہ ہانیہ عامر انسٹاگرام پر 17.4 ملین فالوورز رکھنے والی پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں۔
ان کے ڈراموں کو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے حد پذرائی مل رہی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اب ہانیہ عامر کو بھارتی مداحوں کی جانب سے بھی بالی ووڈ فلموں میں کاسٹ کرنے سے متعلق مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ اپنی سالگرہ کے موقع پر بیرونِ ملک لندن میں موجود ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ مختلف تقریبات کے ذریعے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔