پاکستانی پلے بیک گلوکار، اداکار اور نغمہ نگار عاطف اسلم نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر مزاحیہ ریلز شیئر کی ہیں۔
شاذو نادر ہی انٹرویوز دینے اور سوشل میڈیا پلیٹ فامرز پر بہت کم تعداد میں پوسٹس شیئر کرنے والے عاطف اسلم نے مداحوں کو خوش گوار حیرانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
جیو فلمز کی فلم ’بول‘ کے اداکار عاطف اسلم نے حال ہی میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مزاحیہ ریلز شیئر کی ہیں۔
ان ریلز میں سے ایک میں اداکار کو ناکام عاشق اور دوسری میں بہترین بلے باز کے کردار میں دیکھا جا سکتا ہے۔
عاطف اسلم کی جانب سے یہ غیر متوقع ریلز کا سامنے آنا ہی تھا کہ ان کے مداحوں سمیت انٹرنیٹ صارفین بھی حیرت میں مبتلا نظر آ رہے ہیں۔
صارفین عاطف اسلم کی ان ریلز کے کمنٹ باکس میں دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
کئی نیٹیزنز نے اپنے پسندیدہ گلوکار سے پوچھا ہے کہ انہیں ہو کیا گیا ہے؟ یہ کس لائن میں آ گئے ہیں؟
ایک صارف نے لکھا ہے کہ سب کچھ نارمل ہے جب تک آپ کو یہ اندازہ نہ ہو جائے کہ یہ ریل شیئر کس نے کی ہے۔