اسلام آباد (نیوز ایجنسی)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اورجمعیت علمائے اسلام کو دوبارہ لڑوانے کی کوشش کی گئی ، پیکا ایکٹ پھیکا ایکٹ ہےʼʼطاقت مردہ باد، عدالت زندہ بادʼʼ ہم قدم بہ قدم صحافیوں کے ساتھ چلیں گے، ہمارے دو صوبے انتظامی لحاظ سے پاکستان سے کٹ چکے ہیں جہاں حکومتی رٹ نہیں، مگر اسلام آباد کے سیاسی دھندوں سے ہم فارغ ہوں گے تو ملک کیلئے سوچیں گے۔
پی ایف یو جے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آمروں نے ڈکٹیٹروں نے ہمیشہ سب سے سے پہلے میڈیا کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی، ہم نے ہمیشہ یہ کہا کہ حکومت صحافیوں کیلئے ضابطہ اخلاق نہ بنائے صحافی خود بنائیں، یقین ہے صحافی خود اپنے لئے ضابطہ اخلاق بنائیں تو یہ سب سے بہتر ہوگا۔