• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کے 5 ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلے

پنجاب حکومت نے 5 ڈی آئی جی پولیس کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عمران کشور کو ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن لاہور کی خالی آسامی پر اور منصور الحق رانا کو ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹرل پولیس آفس تعینات کردیا گیا ہے۔

فیصل علی راجا کو ڈی آئی جی ایلیٹ فورس، ڈی آئی جی سید امین بخاری کو ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد اور خرم شہزاد حیدر کو ڈی آئی جی پولیٹیکل اسپیشل برانچ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید