• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ٹرانسپورٹرز ٹیکس دیتے ہیں مافیا نہیں ہیں، لیاقت محسود

ٹرانسپورٹرر رہنما لیاقت محسود نے کہا ہے کہ ہم ٹرانسپورٹرز ٹیکس دیتے ہیں مافیا نہیں ہیں۔

لیاقت محسود نے ان خیالات کا اظہار شرجیل میمن، صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، فاروق ستار اور شاہی سید کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم ٹرانسپورٹرز ٹیکس دیتے ہیں مافیا نہیں ہیں، ہم ملک چلانے والے ہیں ملک کھانے والے نہیں ہیں۔

شاہی سید نے کہا کہ یہ ایک انتظامی وانسانی مسئلہ ہے، غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، حادثات میں تمام طبقات اور زبانوں کے لوگ جاں بحق ہوئے۔

اس سے قبل دوران اجلاس وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ اجلاس کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ حادثات کی آڑ میں کسی کو قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے نہیں دیں گے،حکومت شرپسند عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

قومی خبریں سے مزید