اسرائیلی فوج نے حملوں میں ایران کے سیکڑوں فوجی اہداف نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مغربی ایران میں فضائی حملوں کے دوران سیکڑوں ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں میزائل لانچرز بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق فضائی حملے کے دوران ایران کے متعدد فوجی اڈے، میزائل سسٹمز اور دیگر اہم تنصیبات نشانہ بنائی گئیں، جبکہ اسرائیلی فضائیہ ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی میزائل حملوں کو روکنے اور تباہ کرنے کے لیے بھی کارروائی کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا ہے۔ تہران، اصفہان، قم، کرج، کرمان شاہ، لورستان اور تبریز میں دھماکے ہوئے۔
ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7 میزائل گِرے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حملے میں متعدد ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سینئر کمانڈرز، سیاسی حکام جاں بحق ہوئے۔
حملوں میں صدر مسعود پزشکیان محفوظ رہے، آیت اللّٰہ خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل کردیے گئے۔