• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی 2026 کی صدارت پاکستان کو مل گئی

ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی 2026 کی صدارت پاکستان کو مل گئی، اردن کے وزیر ڈیجیٹل معیشت و کاروبار سامی سمیراط نے پاکستان کی صدارت کا اعلان کیا۔ 

پاکستان کی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے ڈی سی او کی چوتھی جنرل اسمبلی میں شرکت کی۔ 

وزارت آئی ٹی کے مطابق پاکستان کو ڈی سی او ایگزیکٹو کمیٹی میں نشست مل گئی۔ پاکستان کی موثر نمائندگی کے ساتھ ڈی سی او جنرل اسمبلی میں بھر پور شرکت کی گئی۔ 

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے  ڈی سی او جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا۔  

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں پاکستان عالمی قیادت کےلیے تیار ہے، ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی قیادت پاکستان کرے گا۔ 

وزارت آئی ٹی کے اعلامیہ کے مطابق عالمی اقتصادی فورم کے اشتراک سے ڈیجیٹل ایف ڈی آئی انیشی ایٹو کا آغاز اپریل 2025 میں ہوگا، پاکستان کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی حکمت عملی بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوئی۔ 

وزارت آئی ٹی کے مطابق ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں پاکستان کی قیادت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔ 

قومی خبریں سے مزید