• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو مہینے میں 458 انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس گرفتار، ایف آئی اے کارکردگی رپورٹ جاری


فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی انسانی اسمگلنگ کے خلاف گزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ 

اسلام آباد سے ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، گزشتہ 2 ماہ کے دوران 458 انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس گرفتار کیے گئے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے 8 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز بھی شامل ہیں۔ گزشتہ 2 ماہ کے دوران یونان کشتی حادثہ 2023 کے 19 اشتہاری انسانی اسمگلر گرفتار کیے۔ 

ترجمان کے مطابق یونان کشتی حادثہ 2024 میں ملوث 18 انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا، مراکش کشتی حادثہ 2025 میں ملوث 10 ایجنٹس بھی گرفتار کیے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی 661.63 ملین روپے کی جائیدادیں ضبط کی گئیں۔ 

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے 73.51 ملین روپے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے، جبکہ انٹرپول کے ذریعے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مجموعی طور پر 26 ریڈ نوٹسز جاری کیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید