کراچی کے مختلف علاقوں میں کل سے اب تک چھ مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔
گذشتہ شام سے اب تک کراچی میں زلزلے کے متعدد جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے لانڈھی، ملیر ، قائد آباد، سعودآباد، کھوکھراپار، پورٹ قاسم، اسٹیل ٹاؤن، بھینس کالونی، گلستان جوہر اور گلشن اقبال تک محسوس کیے گئے۔
زیادہ تر جھٹکوں کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا جبکہ کچھ کا مرکز ملیر کے قریب رہا، زلزلوں کی شدت 3.6 سے 2.4 تک رہی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر سے 11 کلو میٹر دور مشرق میں تھا۔
اس سے قبل زلزلے کے جھٹکے صبح تقریباً 10 بج کر 25 منٹ اور 11 بجکر 4 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے، جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سےباہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لانڈھی اور ملیر میں زلزلے کے جھٹکے کی شدت 3.2 تھی، زلزلے کا مرکز قائدآباد کے قریب تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 29 منٹ پر رپورٹ ہوئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں دو مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔