• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی  معروف اداکار منیب بٹ نے اس بار سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کےلیے ایک اونٹ خریدا جو رسی توڑ کر بھاگ نکلا۔

ملک بھر میں قربانی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شوبز ستارے بھی قربانی کی تیاریاں کر رہے ہیں، ایسے میں منیب بٹ نے بھی قربانی کےلیے خوبصورت اونٹ منڈی سے خریدا، مگر قربانی سے قبل ہی ایک دلچسپ صورتحال نے جنم لیا۔

گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک خوبصورتی سے سجا اونٹ تیزی سے گلی سے نکلتا دکھائی دیا جبکہ لوگ خوف کے مارے دور بھاگتے نظر آئے۔
اسی ویڈیو کو اداکارہ منال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اپنی بہن ایمن خان اور بہنوئی منیب بٹ کو ٹیگ کر کے لکھا کہ آپ کا اونٹ تو وائرل ہو گیا۔

بعدازاں منیب بٹ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ ایک دن قبل پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ چند بچوں نے اونٹ کو پتھر مارے، جس کے باعث وہ ڈر گیا اور رسی توڑ کر فرار ہوگیا۔

اداکار نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو یہ سکھائیں کہ قربانی کے جانوروں سے حسنِ سلوک سے پیش آنا چاہیے۔

منیب بٹ نے اپنے وی لاگ میں قربانی کے اونٹ کی خریداری، اسے گھر لانے کے مراحل اور اس سے جڑی دلچسپ یادوں کو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید