• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن: ذیشان ملک کا پی پی 52 سے ن لیگی امیدوار کے جیتنے کا دعویٰ

ذیشان ملک— تصویر سوشل میڈیا
ذیشان ملک— تصویر سوشل میڈیا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے معاونِ خصوصی ذیشان ملک نے پی پی 52 کا ضمنی الیکشن جیتنے کا دعویٰ کر دیا۔

ایک بیان میں ذیشان ملک نے کہا ہے کہ سمبڑیال کے باشعور عوام کا شکریہ! پارٹی قیادت کو بھی الیکشن میں کامیابی مبارک ہو۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی نے مزید کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے امیدوار بھاری مارجن سے فتح یاب ہوئے ہیں۔

ذیشان ملک نے یہ بھی کہا ہے کہ سمبڑیال کے عوام نے پھر ثابت کر دیا کہ ضلع سیالکوٹ ن لیگ کا گڑھ ہے۔

قومی خبریں سے مزید