بنوں میں امن امان کی بگڑتی صورتِ حال پر تاجر برادری کی اپیل پر جزوی ہڑتال کی گئی ہے۔
بنوں میں تاجروں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا، تاجر برادری نے پولیس لائن چوک پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے بنوں میں امن جلسے میں تاجروں کے مطالبات کی منظوری کا اعلان کیا تھا تاہم اب تک ان مطالبات پر کوئی عمل درامد نہیں ہو سکا ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بنوں میں امن و امان کی بگڑتی صورتِ حال کو کنٹرول اور پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے۔