خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکول کے بچوں کے مطالعاتی دوروں اور پکنک پر پابندی عائد کردی گئی۔
پشاور سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے ضم شدہ اضلاع سمیت تمام ڈی ای اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے۔
مراسلے کے مطابق بچوں کو مطالعاتی دوروں اور دیگر ٹورز پر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔
محکمہ تعلیم کے مراسلے کے مطابق تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ پابندی پر سختی سے عمل کریں۔