سینٹرل پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے تمام کباڑ خانوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت دے دی۔
سی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کو حکم نامہ جاری کردیا ہے اور ہدایت کی کہ تھانوں کی حدود میں موجود کباڑخانوں کا رکارڈ مرتب کیا جائے۔
سی پی او راولپنڈی نے ہدایت دی کہ کباڑ خانوں میں کام کرنے والے افراد کی سیکیورٹی کلیئرنس یقینی بنائی جائے۔
خالد محمود ہمدانی نے مزید کہا کہ جو کباڑ خانے کسی جرم میں ملوث پائے جائیں، ان کے مالکان کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
سی پی او راولپنڈی نے یہ بھی کہا کہ مالکان کی سیکیورٹی کلیئرنس تک کباڑ خانے کھولنے کی اجازت نہ دی جائے۔