• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی میں گاڑی جلانے کا مقدمہ، آفاق احمد عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد—فائل فوٹو
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد—فائل فوٹو

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

آفاق احمد کے خلاف گاڑی جلانے کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ میں ہوئی۔

دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سےآفاق احمد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ نے آفاق احمد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج کر آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کر لیا۔

دوسری جانب مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنوں نے ٹینکرز اور ڈمپر مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

آفاق احمد کو گاڑی جلانے کے سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں پیش کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ٹرک نذرِ آتش کرنے کے دونوں مقدمات میں ضمانت منظور ہو گئی۔

2 مقدمات میں ضمانت کے بعد آفاق احمد کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈالی گئی تھی۔

وکیل نے کہا تھا کہ آفاق احمد کی سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں گرفتاری ڈالی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید