• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن میں سمبڑیال کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا: سلمان اکرم راجہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں سمبڑیال کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سمبڑیال میں پولنگ کے دوران ہمارے ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اصولوں کی جنگ کے لیے جیل میں ہیں، انتخابی عمل میں خلل ڈالنے سے جمہوری حقوق متاثر ہوتے ہیں، ہم پارلیمنٹ اور عدلیہ کے سامنے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

ہی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریک عوام نے چلانی ہے، پی ٹی آئی نے نہیں، یہ پاکستان کے مستقبل کا معاملہ ہے، پی ٹی آئی کے مستقبل کا نہیں، بھارت اس لیے جارحیت کر رہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں ہے۔ 

اس موقع پر ملک احمد بھچر کا کہنا ہے کہ کل کے الیکشن نے ثابت کر دیا لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بچے سیاست میں آنا چاہیں تو کوئی نہیں روک سکتا۔

قومی خبریں سے مزید