• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یارخان: باپ نے 3 بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پولیس نے بتایا ہے کہ خودکشی کی کوشش کرنے والا باپ اور ایک بیٹا اسپتال میں انتقال کر گئے۔

پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے بستی پیر بخش چاچڑ میں ایک باپ نے 3 بچوں کو زہریلی گولیاں دے کر خود بھی خودکشی کرلی تھی۔

ترجمان شیخ زید اسپتال نے بتایا ہے کہ اسپتال میں باپ اور ایک بیٹا اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں جبکہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی کی حالت تشویشناک ہے۔

اہل علاقہ نے بتایا ہے کہ بستی پیربخش چاچڑ کے رہائشی عبدالرحمٰن کے دونوں بیٹے گونگے اور بہرے ہیں۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عبدالرحمٰن محنت مزدوری کرتا ہے کئی روز سے کام نہیں مل رہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید