• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے والد کامران قریشی کی ضمانت منظور

کراچی کے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں کامران قریشی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

 عدالت نے کامران اصغر قریشی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے رہا کردیا جائے۔

 ملزم کامران اصغر قریشی کے خلاف اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے مقدمہ درج کیا  تھا۔

قومی خبریں سے مزید