• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو غزہ امن ڈیل کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں: حماس

حماس کے عہدے دار باسم نعیم—تصویر بشکریہ رائٹرز
حماس کے عہدے دار باسم نعیم—تصویر بشکریہ رائٹرز

حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ امن ڈیل کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عہدے دار باسم نعیم نے کہا ہے کہ اسرائیل اگلے مرحلے کے حوالے سے بات چیت سے گریزاں ہے، جس کی وجہ سے یکم مارچ کو معاہدہ ختم ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دوسرے اور تیسرے مرحلے پر بظاہر اتفاق تو ہو چکا تھا لیکن جب تک 6 ہفتوں پر مشتمل پہلے مرحلے میں قیدیوں کے رہائی مکمل نہ ہو جائے، اسرائیلی بمباری نا روکی جائے اور غزہ کے علاقے میں امداد کی رسائی شروع نہ ہو جائے، یہ عمل نامکمل ہوگا۔

حماس کے عہدیدار نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت امن عمل کو سبوتاژ کر کے دوبارہ جنگ شروع کرنا چاہ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف حماس امن معاہدے کی تمام شرائط کی پاسداری کر رہی ہے جبکہ پہلے مرحلے کے دوران اسرائیل کی جانب سے 100 فلسطینیوں کو قتل کیا جاچکا ہے اور اس کے علاوہ بہت ساری امداد کو غزہ میں رسائی نہیں دی جارہی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید