• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کی پٹی میں غزائی قلت اور اسرائیلی حملے جاری

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ میں اسرائیلی محاصرے اور حملوں کی وجہ سے بھوک کا بحران سنگین ہو گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں میں شدت بڑھتی جا رہی ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ 2 لاکھ سے زیادہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب بازاروں میں خوراک کی شدید کمی ہے، جس سے لوگوں میں غذائی کمزوری عام ہوتی جا رہی ہے۔

اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں ایک کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

اس حملے میں 5 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی جنگی کشتیاں النصیرات کیمپ کے شمال مغربی علاقوں پر بھی حملے کر رہی ہیں، جو غزہ کے وسط میں واقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید