امریکی نائب صدر جے ڈی وینس 4 روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جے ڈی وینس کا نائب صدر کی حیثیت سے بھارت کا پہلا دورہ ہے۔
امریکی نائب صدر کے دورۂ بھارت کے دوران ان کی بھارتی نژاد اہلیہ اُشنا وینس اور 3 بچے بھی ہمراہ ہیں۔
جے ڈی وینس اور مودی ملاقات میں ٹیرف اور دو طرفہ تجارتی معاہدے سے متعلق مسائل پر گفتگو متوقع ہے۔
ملاقات کے دوران امریکی دفاعی ساز و سامان خریدنے کے معاملے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔