• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی بحال کرنے کا اعلان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا نے جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

سپریم کورٹ بار کے زیرِ اہتمام پیکا قانون کے خلاف صحافیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ  آج کا اجلاس بہت سوچ کر بلایا گیا ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کمزور نہیں یلغار کی طاقت رکھتی ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پیکا ایکٹ ترامیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

میاں رؤف عطا کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ کی متعدد شقیں مبہم ہیں، آئین کا آرٹیکل 19آزادی اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی اس قانون کو آرٹیکل 19 10 اے کے خلاف سمجھتی ہیں، یہ پلیٹ فارم سویلین بالادستی کے لیے ہے۔

قومی خبریں سے مزید