• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آیت اللہ خامنہ ای کا وجود اب مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیل کاٹز— فائل فوٹو
اسرائیل کاٹز— فائل فوٹو

اسرائیل  کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ آج کے حملے کا خامنہ ای سے بدلہ لیں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ خامنہ ای بنکر میں بیٹھ کر عوام پر حملے کروا رہے ہیں۔ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی حکومت کو تہس نہس کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران میں موجود خطرے کو ختم کرنے کے لیےحملوں میں شدت کی ہدایت کی ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کا وجود اب مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا، خامنہ ای کھلے عام اعلان کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، وہ خود اسپتالوں پر حملہ کرنے کا حکم دیتے ہیں۔

اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ خامنہ ای اسرائیل کی تباہی کو اپنا ہدف سمجھتے ہیں، ایسا شخص اب مزید دنیا میں موجود نہیں رہ سکتا۔

واضح رہے کہ ایران نے آج اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے جس میں اسرائیلی میڈیا نے بڑی تباہی کا اعتراف کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید