سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 23 اور 24 فروری کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کا پتہ لگایا، علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔