پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈویژنل صدر قیضار خان میاں خیل اور اُن کے گارڈ لاپتہ ہوگئے۔
قیضار خان میاں خیل کے بھتیجے احسان اللّٰہ نے چچا کے گاؤں سگو کے قریب سے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ چچا قیضار خان کا موبائل فون بند جارہا ہے، وہ جنازے میں شرکت کےلیے گرہ عیسیٰ خان گئے تھے۔
ڈی آئی خان پولیس نے کہا کہ قیضار خان میاں خیل کے لاپتا ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔