• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب, آرمی چیف و مریم نواز کی شرکت


لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی۔

ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔

تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے معروف گیت گا کر سماں باندھ دیا جبکہ فوک گلوکار عارف لاہور نے اپنے منفرد انداز میں پرفارم کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں آتشبازی کے مظاہرے سے آسمان رنگ و نور میں نہا گیا۔ تقریب میں گھڑ سواروں نے مہارت کا مظاہرہ کیا۔

16 روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں 20 سے زائد ایونٹس ہوئے، شندور پولو اور بزکشی کے مقابلے حاضرین کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔

قومی خبریں سے مزید