• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد، گڑھے میں گر کر 2 مزدور جاں بحق

فوٹو فائل
فوٹو فائل

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گڑھے میں گر کر 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق مزدور سیوریج لائن کےلیے کھدائی کررہے تھے، ایک مزدور سلپ ہوکر گرگیا، دوسرا اُسے بچانے کےلیے گیا تو وہ بھی سلپ ہوگیا۔

حکام کے مطابق گڑھے کے قریب گٹر کا ڈھکن کھول کر مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت غفار اور طفیل کے نام سے کی گئی جن کا آبائی تعلق پنجاب سے تھا۔

قومی خبریں سے مزید