• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عائشہ عیسانی کا وائس چانسلر شیخ ایاز یونیورسٹی تقرری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا

شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور میں ڈاکٹر عائشہ عیسانی قیصر مجید کا بطور وائس چانسلر تقرری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔

ان کی بطور وائس چانسلر تقرری کا نوٹیفکیشن گزشتہ برس 13 اگست کو جاری کیا گیا تھا تاہم انہوں نے جوائننگ نہیں دی تھی، 6 ماہ تک ان کا انتظار کیا گیا مگر وہ اسلام آباد میں واقع ایک یونیورسٹی کی پی وی سی بن گئیں اور شکار پور آنے پر تیار نہیں ہوئیں۔

ان کی تقرری کے نوٹیفکیشن میں اگر 15 روز کے اندر لازمی جوائننگ کی شرط درج ہوتی تو یہ 6 ماہ ان کے انتظار میں ضائع نہ ہوتے اور ان کی جگہ اہل امیدوار کو وائس چانسلر لگادیا گیا ہوتا۔

قومی خبریں سے مزید