• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ پروگرام میں ہراسگی واقعہ، صدر زرداری نے فیصلے کی توثیق کر دی

اسلام آبا(طاہر خلیل )صدر آصف علی زرداری نے مقدس فاطمہ بنام مبشر مختار کے مقدمے میں وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپاہ) کے فیصلے کی توثیق کر دی ۔ صدرِ پاکستان کا یہ فیصلہ پاکستان میں خواتین کے لیے محفوظ اور ہراسگی سے پاک کام کا ماحول یقینی بنانے کے لیے فوسپاہ کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔ یہ کیس وزیراعظم کے یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران پیش آئے واقعے سے متعلق تھا، جہاں ملزم مبشر مختار کو کام کی جگہ پر ہراسگی اور صنفی امتیاز کا مرتکب پایا گیا۔ تفصیلی تحقیقات کے بعد، فوسپاہ نے ملزم پر سزائیں عائد کیں، جن میں تین سال کے لیے انکریمنٹ روکی گئی اور مدعیہ کو ہراسگی کے خلاف تحفظ کے قانون 2010 کے تحت ایک لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنا شامل تھا۔ فوسپاہ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے، ملزم نے صدرِ پاکستان کے سامنے نظرثانی کی درخواست دائر کی، تاکہ عائد کردہ سزاؤں کو کالعدم قرار دیا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید