اسلام آباد (فاروق اقدس) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعطم بیگم خالدہ ضیاء نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ خود کو صرف بنیادی اصلاحات تک محدود کرے تاکہ الیکشن جلد از جلد ہو سکے۔ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء نے چھ سال بعد پہلی مرتبہ لندن سے ویڈیو لنک پر پارٹی کارکنان اور راہنما ئوں سے خطاب میں کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو توقع ہے کہ جلد اور بنیادی اصلاحات کے بعد سب سے لئے قابل قبول الیکش کرائے جائیں گے۔79سالہ بیگم خالدہ ضیا دو مرتبہ ملک کی وزیراعظم رہ چکی ہیں اور انہیں 2018 میں ان کے حریف شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں کرپشن پر جیل ڈال دیا گیا تھا۔ گزشتہ سال اگست میں جب طلبا کے احتجاج کے نتیجے میں شیخ حسنہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ہوا اور وہ انڈیا فرار ہوگئیں تو خالدہ ضیا کو رہا کر دیا گیا تھا۔