• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات: سیدو شریف میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی


سوات کے علاقے سیدو شریف میں سینٹرل اسپتال کے قریب فائرنگ سے 2  افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ناصر محمود کے مطابق ملزم نے اسپتال میں بھی فائرنگ کی تاہم اسے وہاں سے گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی مزيد تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسپتال سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید