گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے محرم الحرام کے سیکیورٹی اقدامات پر رینجرز، پولیس اور دیگر اداروں کو شاباش دی اور کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ شاندار سیکیورٹی و انتظامات سے عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اسی جذبے اور فعالیت سے مستقبل میں بھی اسی نوعیت کے انتظامات یقینی بنائیں گے۔
گورنر سندھ کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں یکم محرم سے 24 گھنٹے فعال محرم الحرام مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا، مانیٹرنگ سیل کو صفائی، سیوریج، بجلی، سیکیورٹی اور پولیس رویے سے متعلق سیکڑوں شکایات ملیں، تمام شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے مسائل کا بروقت ازالہ کیا گیا۔
شہریوں نے گورنر سندھ کو شکریہ کے پیغامات ارسال کیے اور مانیٹرنگ سیل کے مؤثر کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔