• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے پاس حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اچھا موقع ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اس ہفتے کے دوران حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اچھا موقع ہے، کچھ یرغمالی باہر آسکتے ہیں۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کے ساتھ ایران کے ساتھ مستقل ڈیل پر کام کرنے پر بات چیت کروں گا۔

امریکی صدر نے ایلون مسک کے تیسری سیاسی جماعت کے اعلان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ تیسری جماعت شروع کرنے سے الجھن میں اضافہ ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس کے ساتھ تفریح کرسکتا ہے لیکن میرے خیال میں یہ احمقانہ ہے۔ 

امریکی صدر نے کہا کہ ممکنہ طور پر جمعہ کو سیلاب سے متاثرہ ٹیکساس کا دورہ کروں گا۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے حالیہ بات چیت سے مایوسی ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید