• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر، کارونجھر کے پہاڑوں پر 11 سیاح سیلابی ریلے میں پھنس گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

تھرپارکر میں کارونجھر کے پہاڑوں پر سیر کے لیے گئے 11 سیاح سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔

پولیس حکام کے مطابق سیلابی ریلے میں پھنسے 111 میں سے 10 سیاحوں کو بچا لیا گیا جبکہ 1 شخص ڈوب گیا۔

پولیس حکام کے مطابق رات ہونے کے سبب ڈوبے شخص کی تلاش کا کام روک دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق سیاحوں میں سے 4 کا تعلق کراچی سے ہے، جبکہ ریسکیو کیے گئے 7 سیاحوں کا تعلق مٹھی سے ہے۔

یہ سب کارونجھر کے پہاڑوں پر تھے کہ بارش ہو گئی، بارش کے کچھ ہی دیر بعد سیلابی ریلہ آ گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید