اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر یمن میں حوثیوں کو نشانہ بنایا ہے، اسرائیلی فورسز نے حوثی اکثریتی جماعت انصار اللّٰہ پر فضائی حملہ کیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ یمن میں الحدیدہ پورٹ سمیت حوثیوں کے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الصلیف اور راس عیسیٰ پورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، یہاں سے مسلسل اسرائیل پر حملے ہورہے تھے۔
دوسری جانب حوثیوں کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاع نے میزائلوں سے اسرائیلی حملے کا مقابلہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے یمن کی بندرگاہوں اور اسکے آس پاس موجود لوگوں کو فوری انخلا کی وارننگ جاری کی تھی۔