ضلع کرم میں ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ کو بند ہوئے 154 روز گزر گئے، راستوں کی بندش کے خلاف پریس کلب کے باہر شہریوں کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
ضلع کرم میں 5 ماہ سے مین شاہراہ اور آمد و رفت کے دیگر راستے رمضان المبارک میں بھی نہیں کھل سکے۔
کھانے پینے کی اشیاء، پیٹرول اور ادویات کی قلت سے لوگوں کی پریشانی برقرار ہے۔
راستوں کی بندش پر پریس کلب کے باہر شہریوں نے احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے موقع پر بھی راستے بند رکھنا ناقابلِ برداشت ہے، راستے کھولنے تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔