وزیر آب پاشی سندھ جام خان شورو نے استفسار کیا ہے کہ جب سسٹم میں پانی ہی نہیں تو یہ کینالز کیسے بنارہے ہیں؟
کراچی سے جاری بیان میں وزیر آب پاشی سندھ نے کہا کہ پورے سندھ کو پانی کی فراہمی صوبائی حکومت کےلیے بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کینالز کے مخالف ہیں، پارٹی نے وفاق کو باور کروادیا ہے کہ یہ مسئلہ اتنا آسان نہیں ہے۔
جام خان شورو نے مزید کہا کہ کینالز سندھ کےلیے بڑے نقصان دہ ہیں، اس معاملے پر پی پی اور سندھ حکومت خاموش نہیں بیٹھے گی۔