لاہور کے علاقے سندر میں بارات کے آنے سے قبل قتل ہونے والی دلہن کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم مقتولہ کا بہنوئی ہے جسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن ذیشان رضا کے مطابق عزیز کالونی میں دو روز قبل دلہن عائشہ کو مہندی کی تقریب کے بعد اس کے کمرے میں پراسرار طور پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کے مطابق عزیز کالونی میں دو روز قبل دلہن عائشہ کو مہندی کی تقریب کے بعد اس کے کمرے میں پراسرار طور پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
اہلخانہ کمرے میں گئے تو اس کی لاش بیڈ پر پڑی تھی، جسے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا، اس قتل میں ملوث لڑکی کا بہنوئی غائب تھا جسے گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی گئی تو ا س نے قتل کا اعتراف کر لیا۔
ڈی آئی جی ذیشان رضا کے مطابق ملزم نے عائشہ کو رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس سے آلہ قتل برآمد کر لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔
خیال رہے کہ لاہور میں رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران خواتین اور بچوں کے ساتھ جرائم نمایاں رہے، جنوری سے 31 مارچ تک 27 خواتین کو قتل کیا گیا۔
3 ماہ میں151 خواتین سے زیادتی اور 1182 خواتین کو اغوا کرنے کے مقدمات درج ہوئے، اب بھی 194 خواتین بازیاب نہیں کی جاسکی ہیں، 3 ماہ میں 138 بچوں کو اغوا کیا گیا جن میں سے 14 بچے ابھی تک نہیں مل سکے۔