پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی اور کور کمیٹی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے معاملے کو بانی پی ٹی آئی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مرکزی قائدین نے واٹس ایپ گروپ میں مؤقف دیا کہ علی امین گنڈاپور نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیے، علی امین کو ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نے سیاسی و کور کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا، سیاسی و کور کمیٹی اجلاس میں علی امین کے بیانات پر ارکان مشاورت کریں گے۔
علی امین نے ایک انٹرویو میں کہا تھا بانی پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی تقسیم پر مرکزی قائدین کو سازشی قرار دیا۔