• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ عامر کیس: ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے جج کا اختیارات واپس لینے پر سپریم کورٹ سے رجوع


کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی مصطفیٰ عامر کیس میں ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے والے جج سید ذاکر حسین نے اختیارات واپس لینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق منتظم جج اے ٹی سی سید ذاکر حسین نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل سندھ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور شکایت کنندہ کو نوٹس جاری کردیا۔

سید ذاکر حسین کی اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے 18 فروری کو پراسیکیوشن کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا ہے، دو رکنی بینچ نے منتظم جج کے اختیارات کسی اور عدالت منتقل کرنے کی سفارش کی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے اے ٹی سی جج کے خلاف سخت ریمارکس دیے گئے ہیں، فاضل جج سے نہ تو کوئی جواب طلب کیا گیا نہ موقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ موقف پیش کرنے کا موقع نہ دینا آئین کے آرٹیکل 10-A کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار کیخلاف سخت ریمارکس کو خارج کیا جائے تاکہ عدالتی کیریئر پر لگے داغ صاف ہوسکیں۔

قومی خبریں سے مزید