• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، اسکولوں میں طلباء کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی ناقابل عمل قرار

کراچی (نیوز ڈیسک) دہلی ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ طلبہ کے لیے اسکولوں میں موبائل فون پر مکمل پابندی ’نامناسب اور ناقابل عمل‘‘ ہے، کورٹ نے اس کے استعمال کو منظم کرنے کے لیے متوازن حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ جسٹس انوپ جیرام بھمبانی پر مشتمل بینچ نے ایک منظم پالیسی کی اہمیت کو اجاگر کیا، جس کے تحت طلبہ کو ضروری مقاصد کے لیے موبائل فون ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے، جبکہ ان کے غلط استعمال پر پابندی لگائی جائے۔ عدالت نے اسمارٹ فون کے بے دریغ استعمال کے ممکنہ نقصانات کو تسلیم کیا، لیکن ساتھ ہی ان سے طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے اور والدین سے رابطے میں سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار کو بھی تسلیم کیا۔
اہم خبریں سے مزید