• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفا اور مروہ کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

مکہ مکرمہ سے صفا اور مروہ کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں زائرین کو صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ صفا اور مروہ دو پہاڑیاں ہیں جو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے قریب ہی واقع ہیں۔

زائرین حج اور عمرے کے دوران ان پہاڑیوں کے درمیان 7 چکر لگاتے ہیں اور اس عمل کو سعی کہا جاتا ہے۔

اماں ہاجرہ ؑ نے پیاس لگنے کی وجہ سے روتے اور زمین پر ایڑیاں رگڑتے حضرت اسماعیل ؑ کے لیے پانی کی تلاش میں انہی دو پہاڑیوں کے درمیان بھاگ دوڑ کی تھی۔

اللّٰہ تعالیٰ کو اماں ہاجرہ ؑ کی اپنے بیٹے کی پیاس بجھانے کے لیے کی گئی یہ بھاگ دوڑ اتنی پسند آئی کہ اس عمل کو حج و عمرے کے دوران لازم قرار دے دیا گیا تاکہ اسے قیامت تک یاد رکھا جائے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔