• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: 437 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 38 اشتہاری، 115 مشتبہ افراد گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور موک ایکسرسائز جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے فرضی مشقیں بھی جاری ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران صوبے بھر میں 437 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کر کے سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری اور 115 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 3 کلاشنکوفیں، 16 بندوقیں، 19 ہینڈ گنز اور سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید